سری نگر، 19 اکتوبر (یو این آئي) حریت کانفرنس (ایچ سی) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ محمد یاسین ملک سمیت کشمیر کے بیشتر علاحدگی پسند لیڈروں کو نظر بند کردیا گيا ہے۔
right;">
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں زاہد مقبول بھٹ کی موت کے خلاف کشمیری علاحدگی پسندوں کی عام ہڑتال کے پیش نظر ریاست میں امن عامہ کی صورتحال میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے علاحدگی پسند لیڈروں پر ممانعتی احکام لگادیئے گئے ہيں۔